پیر, 06 مئی 2024


بےنظیربھٹوشہید یونیورسٹی لیاری کےوائس چانسلرپروفیسرڈاکٹراختربلوچ کااظہارتعزیت

کراچی: بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اختر بلوچ نے دو علمی شخصیات علامہ طالب جوہری اور آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیاہے.

وائس چانسلرڈاکٹر اختر بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ طالب جوہری اسلامی فقہ کے ماہر تھے۔ ان کی تقریروں میں قرآن کی تعلیمات کی روشنی شامل تھی جن سے مسلم اتحاد کا پیغام ملتا تھا۔

ڈاکٹر اختربلوچ نے آئی بی اے سکھر کےوائس چانسلر کے حوالے سے کہاہے کہ نثار احمد صدیقی ایک عہد ساز شخصیت اور عظیم ماہر تعلیم تھے صوبہ سندھ کے لئے ان کی تعلیمی گراں قدر خدمات اور قربانیاں شامل ہیں. نثار صدیقی کی تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی.

بلاشبہ دونوں علمی شخصیات کے خلاء کوکوئی پورا نہیں کرسکتا. ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ دونوں مرحومین کو جنت الفرودس میں اعلی مقام پر رکھیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment