لاہور:غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں داخلوں کا آن لائن امتحان ورچوئل یونیورسٹی میں ہوا۔
ڈیجیٹل پاکستان کے تناظر میں جی آئی کے آئی میں داخلوں کے لئے ملک بھر میں و رچوئل یونیورسٹی کے 20 سے زائد کیمپسز میں 3ہزار طلبا کا داخلہ ٹیسٹ ہوا۔
لاہور، ملتان، راولپنڈی، کراچی، کو ئٹہ، اسلام آباد، مردان ، صوابی اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ٹیسٹ مراکز میں کورونا ڈیسکس قائم کئے گئے جہاں طلبا کو گلوز، ماسک اور سینی ٹائزر زفراہم کئے گئے۔
ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے کہا پاکستان میں پہلی دفعہ اس میعار کا آن لائن ٹیسٹ ہوا۔انہوں نے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ، رجسٹرار ڈاکٹر محسن جاوید، ڈائریکٹر کیمپسز محمد فرحان، جی ایم مارکیٹنگ مسز روبینہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن احمر قاضی، اسسٹنٹ کنٹرولر سرمد لطیف میر اور ریجنل کیمپس منیجر طاہر ملک کی خدمات کو سراہا۔