جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی میں ایک لاکھ پودےلگائےجائیں گے

کراچی: جامعہ کراچی کےوائس چانسلر ڈاکٹرخالد عراقی سے سیکریٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف عبدالرحیم سومرو, چیف کنزرویئرفاریسٹ ڈاکٹرعبدالجبار قاضی, ڈسٹرکٹ فاریسٹ کرسی آفیسر ٹوگل محمد جونیجو اورمقصود احمد میمن ڈسٹرکٹ آفیسر کراچی کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی.

ملاقات میں وفد نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں  کہ جامعہ کراچی کےاندر پانچ سالوں میں 1لاکھ پودے "10ملین ٹری سونامی پراجیکٹ" کےتحت لگائے جائیں. 

اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالدعراقی نے خواہش کوسراہتے ہوئے کہاکہ جامعہ کراچی کی 25ایکڑزمین پر جامعہ کراچی اور فاریسٹ اینڈوائلڈ لائف کےاشتراک سے ایک لاکھ درخت لگانے کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے بہت جلد مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے جائیں گے

تفصیلات کےمطابق جامعہ کراچی میں امسال 20ہزار پودےلگائےجائیں گے جبکہ 5 سالوں میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس میں گل موہر, , نیم, املتاس, سکھ چین., کھجور, بادام,  انار, املی,  لیکن اور لیمو شامل ہیں,..مذکورہ پودے بیج اور تکنیکی سہولیات فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کی جانب سے فراہم کی جائیں گئ. 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment