جمعہ, 22 نومبر 2024


طبی ماہرین نےاسکول کھولنےکےحکومتی فیصلےکوتسلی بخش قراردےدیا

کراچی: کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں اسکول دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سےطبی ماہرین نے پریس کلب میں میڈیکل مائیکروبائیولوجی اینڈ انفیکشئس ڈیزیز سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے کانفرنس منعقد کی۔

کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر بشری جمیل، ڈاکٹر عزیز اللہ، ڈاکٹر سعدیہ عامر، ڈاکٹر اسمہ نسیم، ڈاکٹر شوبہ لکشمی اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں طبی ماہرین نے بھی 15 ستمبر سےکراچی سمیت چاروں صوبوں میں اسکول کھولنے کے حکومتی فیصلے کو تسلی بخش قرار دےدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر سے اسکول کھولنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کورونا وائرس سے بچوں کے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔

اس موقع پرڈاکٹر سعدیہ عامر نے کہا کہ ، کراچی میں ریسٹورینٹس، پارکس سمیت تمام تفریحی مقامات کھول دیئے گئے جہاں بچے بھی جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بچو ں میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی جس سے ظاہر ہوتا ہے وائرس کےپھیلائو میں کمی آئی ہے ختم نہیں ہوا ہےجبکہ اسپتالوں میں قائم کورونا وائرس کے بچوں کے یونٹس بہت زیادہ استعمال نہیں ہوئے۔اسکول انتظامیہ خیال رکھے ایس او پیز پر خود بھی عمل کریں اور بچوں کو بھی کروائیں، اگر اسکول کھلتے ہیں تو بچوں کو اسکول بھیجنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ڈاکٹر شوبہ لکشمی نے کہا کہ والدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کو اسکول جاتے وقت ہاتھ صاف رکھنے کا صحیح طریقہ بتائیں، صفائی ستھرائی کے تمام عوامل پر عملدرآمد کروائیں اس حوالے سے مختلف طریقوں سے بچوں کو تربیت دی جائے۔ احتیاط بہت ضروری ہے بچوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی ضرور فراہم کریں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment