کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا اورنگی ٹاؤن کے مختلف اسکولوں میں اچانک چھاپے، چھاپےکے دوران ساڑھے گیارہ نمبر پر واقع الائیڈ اسکول اورنگی کیمپس، فیض پبلک اکیڈمی نامی پری پرائمری اسکول اور بیسٹ وے گرامر اسکو ل فوری طور پر سیل کردیئے گئے
مذکورہ اسکولوں میں پری پرائمری اور پرائمری کلاسز میں تدریسی عمل جاری تھا۔اسکول میں کسی قسم کے ایس او پیز کا کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکولوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی پرائیویٹ اسکول کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا فوری طور پر اس اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو ان والدین کے حوالے کرکے اسکول کو سیل کروائیں مذکورہ اسکول کی رجسٹریشن کوفوری منسوخ کرنے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
انہوں نےمزید کہا کہ فوری طور پر اسکول کے مالک اور پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
یادرہے حکومت کی جانب سےعالمی وباکےباعث تعلیمی اداروں کو ایس او پیزکےتحت مرحلہ وارکھولنےکی ہدایت کی گئی ہے