جمعہ, 22 نومبر 2024


ایم بی بی ایس /بی ڈی ایس سیشن 2020کیلئےانٹری ٹیسٹ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد

کراچی: ایم بی بی ایس /بی ڈی ایس سیشن 2020کیلئےنیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمس)نےملک بھر سےاسکے 13میڈیکل اور 5ڈینٹل کونسٹی ٹیونٹ اور الحاق شدہ کالجزمیں بیک وقت انٹری ٹیسٹ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔

نمس کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید محمد عمران مجید نے کہاہےکہ نمس نےبیرونی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لیے بغیر اپنے میڈیکل اور ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کے لئے پہلا ملک گیر داخلہ ٹیسٹ کروا کر ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے،اس سے نمس کے تحت ہونےوالے پورے ٹیسٹنگ سسٹم میں میرٹ ، شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جاسکےگا، نمس 25اکتوبر2020تک ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیگا

نمس انٹری ٹیسٹ کے علاوہ ، کامیاب امیدواروں کے لئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے اعلان کردہ نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) پاس کریں، نیشنل امتحان کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔رواں سال ٹیسٹ میں تقریباً 50ہزار طلباء نے شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment