منگل, 26 نومبر 2024


نارائن جگ ناتھ وائڈیا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں طلبا میں ٹیبلیٹ کی تقسیم


کراچی: اخوت فاؤنڈیشن کے تحت نارائن جگ ناتھ وائڈیا (این جے وی) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں ٹیبلیٹ کی تقسیم کے حوالے سے تقرہب منعقد کی گئی۔ جس میں اندرون سندھ سےآئے 135 طلبہ وطالبات کوکو ٹیبلیٹ دیا گیا ۔ تقریب کے مہمان ِ خصوصی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے طلبہ و طالبات میں ٹیبلیٹ تقسیم کئے اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔ اخوت فاؤنڈیشن کے تحت این جے وی اسکول کو جس طرح چلایا جارہا ہے اور یہاں اندرون سندھ سے بھی بچوں اور بچیوں کو جس طرح تعلیم دی جارہی ہے وہ قابل ستائش ہے

سعید غنی نے کہا کہ کوووڈ کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے اور 6 ماہ سے زائد تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کے تحت این جے وی اسکول میں اندرون سندھ کے 135 طلبہ و طالبات کو پہلے مرحلے میں آن لائن تعلیم کی غرض سے مفت ٹیبلیٹ دئیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کو پروگرام 1400 بچوں کو جو اس اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کو جبکہ تیسرے مرحلے میں اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں طلبہ و طالبات کو مفت ٹیبلیٹ کی فراہمی کا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم کے حوالے سے سندھ حکومت بھی مائیکرو سوفٹ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہے اور ہم نے صوبے کے لاکھوں طلبہ و طالبات کو رجسٹر کرلیا ہے اور باقی مانندہ کو بھی جلد رجسٹر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پورے صوبے کے 100 فیصد طلبہ و طالبات کو ہم آن لائن تعلیم نہیں دے سکتے، جس کی وجہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل ہیں تاہم اگر ہم 60 سے 70 فیصد طلبہ و طالبات کو اس سہولت سے فائدہ پہنچا سکیں تو یہ ایک بہتر اقدام ہوگا

اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ڈائریکٹر اخوت فاؤنڈیشن نذیر تونیو، پرنسپل این جے وی اسکول امتیاز بھگیو، پی آر مینجمنٹ اخوت عائشہ آفریدی، سہیل اکبر شاہ، تنزیل رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment