کراچی : جامعہ کراچی نے ایم ایڈ (مارننگ) اور ایم ایڈ فرسٹ ایئر،سیکنڈ ایئر ایوننگ پروگرام سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ) اور ایم ایڈ فرسٹ ایئر،سیکنڈ ایئر(ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔
ایم ایڈ (مارننگ) کے امتحانات میں 203 طلبہ شریک ہوئے،14 طلبہ کو اے ون گریڈ،142 کو اے گریڈ جبکہ 27 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا۔ا
نتائج کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ) میں کامیابی کا تناسب 90.15 فیصدرہا
یم ایڈ فرسٹ ایئر ایوننگ پروگرام کے امتحانات میں 41 طلبہ شریک ہوئے،38 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 03 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 92.68 فیصدرہا۔ایم ایڈ سیکنڈ ایئر ایوننگ پروگرام کے امتحانات میں 41 طلبہ شریک ہوئے،ایک طالبعلم کو اے ون گریڈ،25 طلبہ کو اے گریڈ جبکہ 07 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 80.49 فیصدرہا