جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی نے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کااعلان کردیا

کراچی : جامعہ کراچی نےڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی اے / ایل ایل بی اور بیچلرز،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کا آغاز ہوگیا۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بیچلرز،ماسٹرز (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ خواہشمند طلبہ 30 نومبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

 داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کا آغاز 23 نومبر2020 ء سے ہوگا

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

بیچلرز پروگرام میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،بائیوٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،کیمیکل انجینئرنگ،کامرس،کمپیوٹر سائنس،کرمنالوجی، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکشن،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،ایجوکیشن،اسپیشل ایجوکیشن(بی اے آنرز)،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز)،جبکہ ماسٹرز پروگرام میں بزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس،کرمنالوجی،ماس کمیونیکیشن،پاکستان اسٹڈیز اورپبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بیچلرز،ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کا داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment