جمعہ, 19 اپریل 2024


تعلیمی ادارےبندکرنےکااعلان مسترد

کراچی : آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تعلیم کے تعلیمی ادارے ایکبار پھر بند کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا۔

وفاقی حکومت کے اسکول بندش کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتی ہے کہ جب دیگر شعبہ ہائے زندگی کھلے ہوئے ہیں تو تعلیم کا شعبہ بند کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی سات مہینے ضائع ہو چکے ہیں جس کی تلافی اگلے سال تک بھی ممکن نہیں۔ ونٹر زون کے اسکول اس عمل سے بہت زیادہ متاثر ہونگے جہاں سردی کی وجہ سے مارچ تک تعلیمی عمل متاثر ہوگا۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صوبے بھر کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں قابل عمل اور قابل قبول پالیسی وضع کی جا سکے۔

سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے اسکول بند ہونے کی وجہ سے یہ عمل مکمل طور پر رک جائے گا اور وقت پر امتحانی عمل ممکن نہیں ہوگا جبکہ دوسری جانب اسکولوں نے دسمبر کے مہینے میں مڈ ٹرم امتحان اور ٹیسٹ لینے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا جانتی ہے اور خود ذمہ داران اس بات کا کہیں مرتبہ اعتراف کر چکے ہیں کہ تعلیمی ادارے وہ واحد جگہ ہیں جہاں ایس او پی پر مکمل عملدرآمد ہورہا ہے باوجود اس کے اس شعبے پر غیر ذمہ دارانہ رویہ عقل و فہم سے بالاتر ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment