جمعہ, 22 نومبر 2024


آئندہ جاری ہونے والی فہرست میں جامعہ کراچی کےمزید ماہرین کااضافہ ہوگا

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے 09 ماہرین کواسٹین فورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ 2 فیصد عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہ کسی بھی جامعہ کے لیے تحقیق ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو جامعات کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اورپہچان کا بہترین ذریعہ بنتی ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے نوجوان محققین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سینئر اساتذہ ومحققین کی تحقیقی طرز زندگی کو اپنے لئے مشعل راہ قراردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ جاری ہونے والے فہرست میں جامعہ کراچی کے مزید ماہرین کا اضافہ ہوگا۔

اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ 2 فیصد عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن،پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان،پروفیسر ڈاکٹر درخشاں جبین حلیم،پروفیسر ڈاکٹر وقار الدین،پروفیسر ڈاکٹر بیناشاہین صدیقی،پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ جبکہ جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر و انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور چیئرمین شعبہ ریاضیات پروفیسرڈاکٹر نجیب عالم خان کے نام شامل ہیں۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کی ٹیم نے پروفیسر جان بی اے لونیڈیس کی سربراہی میں یہ فہرست مرتب کی ہے جس میں مختلف علوم سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار ماہرین کے نام اُن کے ریسرچ پیپر اور سائیٹیشن کی بنیاد پر شامل کیے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment