کراچی : جامعہ کراچی نےگزشتہ روزداخلےکےلئے خصوصی انٹری ٹیسٹ کاانعقاد کیا۔
خصوصی انٹری ٹیسٹ میں ایسے امیدواروں نے شرکت کی جن کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 13 دسمبر 2020 کو صبح کے بیچلر پروگرام کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔
داخلہ نظامت برائے جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ صبح 11 بج کر 30 منٹ پر شروع کیا گیا تھاجبکہ امیدواروں کوسوالیہ پیپر کو حل کرنے کے لئے100 منٹ کا وقت دیا گیاتھا۔
انہوں نے بتایا کہ چھ امیدواروں نے سرکاری ویب پورٹل پر اپنی درخواستیں جمع کروائیں اور یونیورسٹی کے داخلہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وہ 13 دسمبر 2020 کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں اور انہوں نے اپنی میڈیکل رپورٹس بھی پیش کیں۔
انہوں نےمزید بتایا کہ کل چھ امیدواروں میں سے پانچ طلباء نے جمعہ کے روز منعقدہ خصوصی انٹری ٹیسٹ میں شرکت سے قبل اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔