پیر, 25 نومبر 2024


راولپنڈی سمیت صوبہ بھرمیں کنٹریکٹ اساتذہ کومستقل کرنےکافیصلہ

اسلام آباد: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ، 2017میں بھرتی ہونے والے اساتذہ مستفید ہوں گے۔

راولپنڈی ضلع کے 2300مرد و خواتین اساتذہ تین سال مدت سروس مکمل ہونے پر ریگولر کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے راولپنڈی کےکنٹریکٹ اساتذہ کی سمری تیار کرلی جو منظوری کیلئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی جارہی ہے جن کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

2017میں پانچ سالہ کنٹریکٹ پر اساتذہ کو بھرتی کیا گیا تھا ایکٹ 2018کے تحت ایسے ملازمین جن کی سروس مدت تین سال پوری ہوئی ہو انہیں ریگولر کر دیا جائے گا جس کے تحت جنوری 2017 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تین سال جنوری 2020میں مکمل ہو چکے تھے جس کے پیش نظر ان اساتذہ کو ریگولر کیا جائے گا، اس اقدام سے راولپنڈی کے 1500خواتین اور 800مرد اساتذہ مستفید ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment