جمعرات, 21 نومبر 2024


سائنس گروپ کےبعد دوسرے مرحلے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کا اجرا

کراچی :ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے سائنس گروپ کےبعد دوسرے مرحلے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کا اجرا کر دیا ہے۔

ان ماڈل پیپرز کا اطلاق جماعت نہم 2021 آئندہ اور جماعت دہم 2022 و آئندہ کیلئے ہوگا۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے میٹرک بورڈ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ماڈل پیپرز تیار کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ بورڈکے ریسرچ سیکشن نے نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ماڈل پیپرزتیار کئے ہیں تاکہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کو امتحان کی تیاری کیلئے رہنمائی مل سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے سینئر اساتذہ کی نگرانی میں ماڈل پیپرز تیار بنوائے ہیں،اس سے پہلے باقاعدہ ورکشاپ کا انعقاد کرایا گیا تھا جس میں اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی تھی۔

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کے مطابق پہلے مرحلے میں ہم نے نویں اور دسویں سائنس گروپ کے مضامین کے ماڈل پیپرز جاری کئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کا اجرا کر دیا ہے۔

نہم جماعت جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ 2021 و آئندہ انگریزی پراچہ اول، اردو (لازمی) نارمل کورس، سندھی (لازمی) نارمل کورس(سندھی میڈیم طلبہ کیلئے)، اسلامیات لازمی، اخلاقیات (غیر مسلم طلبہ کیلئے) جنرل سائنس، جنرل ریاضی (اختیاری مضامین) اختیاری (I)، اختیاری (II) دیگر اختیاری مضامین کے پرچہ جات ماڈل پیپرز میں موجود ہیں۔

اس سال 2021ء نہم جماعت کا امتحان تخفیف شدہ نصاب کے مطابق لیا جائے گا جو کہ نئے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا جبکہ 2021 میٹرک کا تخفیف شدہ نصاب کے مطابق ہوگا، امتحان پرانے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا۔ ماڈل پیپرز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ  www.bsek.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment