جمعہ, 19 اپریل 2024


عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کےتحت سال 2021 اسپرنگ کےلئےداخلوں کاآغاز

کراچی: عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت اسپرنگ سال برائے 2021 کے لئے داخلے جاری ہے۔

خواہش مند طلبہ 17 فروری 2021 تک داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

بیچلرز پروگرام میں کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبہ جات شامل ہیں۔

فارم جمع کروانے والے طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ 20 فروری 2021 کو این ای ڈی یورنیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔ داخلہ فارم جمع کرانےوالے طلباو طالبات کے ایڈمٹ کارڈز بھی آن لائن ہی موجود ہوں گے۔

 عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کےلئےسنہری موقع

پچھلے سال این ای ڈی یونیورسٹی کا ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ بنا کوئی ٹیسٹ دیئے داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ جبکہ پری میڈیکل کے طلبہ سائنسز پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائٹ  www.uit.edu  پر دیکھ سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment