کراچی : عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت رواں سال 2021 کے لئے داخلوں کا آغازکردیاگیاہے۔
موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یو آئی ٹی نے نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت انٹر میڈیٹ کے نتائج کے منتظر طلبہ بھی یو آئی ٹی میں داخلے کے اہل ہوں گے اگر رزلٹ اعلان کے بعدانکے نتائج 60 فیصد سے کم ہوئے تو اس صورت میں طلبہ کو پوری فیس واپس کر دی جائے گی۔
خواہش مند طلبہ 15 ستمبر 2021 تک داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائٹ www.uit.edu دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بیچلرز پروگرام میں الیکٹرکل کمپیوٹر سسٹم، الیکٹرکس، ٹیلی کمیونیکیشن، پاور کمپیوٹر سائینس سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبہ جات شامل ہیں۔ داخلہ فارم کامیابی سے بھرنے والے طلبہ کے لئے ایڈمٹ کاڑڈ بھی آن لائن ہی موجود ہوں گے۔ فارم جمع کروانے والے طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ 18 ستمبر2021 کو این ای ڈی یورنیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔