ھفتہ, 27 اپریل 2024


جامعہ کراچی اورعمارت گروپ آف کمپنیزکےمابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

کراچی:  جامعہ کراچی اور عمارت گروپ آف کمپنیز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔

جامعہ کراچی اورعمارت گروپ آف کمپنیز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں ادارے تحقیق،تعلیم اور تربیت کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے طلباوطالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی جانب سے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن جبکہ ڈائریکٹر پروپ شوئر،عمارت گروپ آف کمپنیز تیمورعباسی نے دستخط کئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment