جمعہ, 22 نومبر 2024


نویں ودسویں جماعت کےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں مزیدتوسیع

کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےطلبہ کی سہولت کومدِنظررکھتےہوئےامتحانی فارم جمع کرانےکی نئی تاریخ کااعلان کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےنویں اور دسویں جنرل و سائنس گروپ کے ریگولر و پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم برائے 2021جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپرنےنویں اور دسویں جنرل و سائنس گروپ کے ریگولر و پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم برائے 2021 لیٹ فیس کے ساتھ30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

نہم جماعت کے امتحانی فارم کی لیٹ فیس 800 روپے اور دہم جماعت کے امتحانی فارم کی لیٹ فیس 500 روپے مقرر کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment