کراچی:ضیاالدین یونیورسٹی کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب کاانعقادکیاگیا۔
ضیاالدین یونیورسٹی کی جانب سے ایم بی بی ایس کےچھبیسویں بیچ کے نئے آنے والےطلبہ وطالبات کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیاالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی نےہال میں موجود طالب علموں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور تہہ دل سے ان کے لیے روشن مستقبل اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی قوم دنیاکی ذہین ترین قوم ہیں اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ملک کی کل آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ہمارے ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ ملک و قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
اس موقع پر ضیاءالدین یونیورسٹی فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر عباس ظفر نے طلبہ و طلبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا کے دور میں جب شعبہ طب ایک انتہائی نازک اور مشکل دور سے گزر رہا ہے ایسے میں اس شعبہ کا انتخاب کر کے آپ نے ثابت کردیا کہ آپ سچے دل سے انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ آپ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس ملک کی بے لوث خدمت کریں گے ۔
ضیاءالدین میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نزہت حسین نے مستقبل کے ڈاکٹرز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم ضیاالدین یونیورسٹی کی سلور جوبلی منارہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ضیاءالدین یونیورسٹی سے پاس ہوئے ڈاکٹرز پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ د نیا بہت تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے آپ سب کو دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا کیونکہ سخت محنت ہی آپ کو کامیابی کی جانب لے کر جاسکتی ہے۔ اپنی معلومات کو وسیع کریں اور اپنے وقت کا استعمال بہت دانشمندی سے کریں۔ مجھے پورا ےقین ہے کہ آپ سخت محنت، ہمت اور حوصلے کا استعمال کرتے ہوئے اس ملک کو ترقی سے ہمکنار کریں گ