کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیااینڈمینجمنٹ سائنسزمیں اسپرنگ2021کے نئےطلباو طالبات کےلئے تعارفی پروگرام کاانعقادکیا گیا۔
تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ ناز کا کہنا تھا میڈیا اسٹڈیزکی طرف طلباوطالبات کابڑھتارجحان دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ۔
اس موقع پرسینئر صحافی مجاہد بریلوی نے تحقیق اور مطالعہ پرزور دیتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور مطالعے کےبغیر آپ کی ڈگری اور عملی زندگی نامکمل ہے۔
تقریب میں مزاحیہ فنکار فیصل قاضی بھی شریک تھے انہوں نے طلباو طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
افتتاحی تقریب میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے نئے بیچ سےخطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے شعبہ کے یو بی ایس کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا کہ عالمی وبا کےبعد آخرکارہم نے تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز کردیا ہےبہت جلد ہم اس عالمی وباسے مکمل طور پر چھٹکارا پالیں گے۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کےشعبہ کمپیوٹر سائنس کےچیئرمین ڈاکٹرندیم محمود نےبیچلرآف کمپیوٹرسائنس اور سافٹ انجینئرنگ کے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس ادارے سے منسلک ہونےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں اچھی سوچ رکھیں گے تو منزل بھی اچھی ملے گی۔