جمعہ, 22 نومبر 2024


پرچےلیک سکینڈل: پنجاب پبلک سروس کمیشن کابڑافیصلہ

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچے لیک سکینڈل کےحوالےسےاہم فیصلہ کرلیا ۔

مختلف شعبہ جات کے عہدوں کیلئے امتحانات دوبارہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی پی ایس سی کے فل کمیشن کے فیصلے سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو خط لکھا دیا گیا ہےجس میں پی پی ایس سی نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی مختلف پوسٹوں کیلئے امتحانات اور انٹرویوز دوبارہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

مذکورہ پوسٹوں کیلئے نئے امیدواروں سے درخواستیں طلب نہیں کی جائیں گی ۔رجسٹرڈ امیدواروں کو فیس جمع کرانی ہوگی اور نہ ہی دوبارہ فارم ۔

،لیکچررزفزیکل ایجوکیشن، ، ڈپٹی اکاؤنٹ آفیسرکیمسٹری،فزکس ، اکنامکس، تاریخ, بیالوجی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپکٹر اینٹی کرپشن، اسسٹنٹ پنجاب پولیس اور محکمہ زراعت میں ذیلدار کی پوسٹ کے لیے بھرتی کا عمل روک دیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment