اتوار, 24 نومبر 2024


نویں اوردسویں جماعت کےماڈل پیپرزکااجراء

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےسائنس گروپ کےماڈل پیپرزکااجراء خردیا. 

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈکراچی شرف الدین شاہ کاکہناہے کہ ایجوکیشن اینڈلٹریسی ڈیپارٹمنٹ کےاسٹیئرنگ کمیٹی میں ہونےوالےفیصلےکےمطابق تخفیف شدہ نصاب کومدنظررکھتےہوئےسائنس گروپ کےماڈل پیپرزجاری کردیئےگئےہیں. 

دسویں جماعت کےماڈل پیپرزپرانے اسکیم آف اسٹڈیزکےتحت تیار کیئےگئے ہیں جبکہ نویں جماعت کےماڈل پیپرز نئی اسکیم آف اسٹڈیز کےتحت تیار کئےگئےہیں. 

نویں جماعت سائنس گروپ کےاسلامیات, اردو(لازمی), انگریزی پرچہ اول,  کیمیا(نظری عملی) اخلاقیات,  کمپیوٹراسٹڈیز,  حیاتیات (نظری وعملی)طبیعات(نظری وعملی)  ,سندھی نارمل کورس,  جغرافیہ, انگریزی ادب کے ماڈل پیپرز شامل ہیں 

جبکہ دسویں جماعت کے ماڈل پیپرز میں ریاضی,اردو لازمی,  انگریزی پرچہ دوم, جغرافیہ(غیرمسلم طلبا کےلئے), اردو سلیس,اخلاقیات(غیرمسلم طلباکےلئے)شامل ہیں. 

دوسری جانب جنرل سائنس گروپ کےماڈل پیپرز تیاری کےمراحل میں ہیں. 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment