کراچی : نویں اوردسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کےایڈمٹ کارڈزجاری کرنےکااعلان کردیا۔
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے 31مئی سے سالانہ امتحانات 2021ء جماعت نہم و دہم سائنس اور جنرل گروپ ریگولر کے ایڈمٹ کارڈزجاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈنے کہا کہ ابھی صرف سائنس اور جنرل گروپ ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلباء اور طالبات کے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈکے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکBسے صبح ساڑھے9بجے سے سہ پہر 1:00بجے تک دی گئی تاریخوں کےمطابق ایڈمٹ کارڈحاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق31مئی کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔یکم جون کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،2 جون کوشاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم،لانڈھی،3جون کو کورنگی، صدر، لیاری اور 4جون کو کیماڑی، اورنگی، سائٹ، بلدیہ اور گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں۔ بورڈ آفس آنے والے تمام افراد کو کہا جاتا ہے کہ وہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مکمل ایس او پیز کا خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
پرائیویٹ جنرل گروپ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔