اتوار, 24 نومبر 2024


جامعہ این ای ڈی کاایک سو ستانوے سنڈیکیٹ اجلاس

کراچی : جامعہ این ای ڈی کاایک سو ستانوے سنڈیکیٹ اجلاس میں اس برس سے سوٖفٹ وئیر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے آغازکی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے تحت ایک سو ستانوے سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں ہوا۔جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اورانتظامی اُمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سنڈیکیٹ اجلاس میں سوٖفٹ وئیر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے آغازکی منظوری جب کہ ٹیلی کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری سمیت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرعمران اسلم کوٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

سوفٹ وئیر انجینئرنگ تیئسواں شعبہ ہے جس کے تحت پی ایچ ڈی کروائی جائے گی یاد رہے کہ اس سے قبل جامعہ این ای ڈی کے 22ڈیپارٹمنٹس میں پہلے سے پی ایچ ڈی پروگرامز جاری ہیں۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹرساجدہ ذکی کو شعبہ ہیومنٹس کی چیئرپرسن کی حیثیت سے دوسری مدت کے لیے اپائمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔جامعہ ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی نے مقامی اور بین الا قوامی پے منٹ گیٹ وے سروس اکاونٹ کھولنے کی بھی منظوری بھی دی۔

کامسٹیک اور جامعہ این ای ڈی کے اشتراک سے فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی ا خراجات کے لیے امداد کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ /جسٹرارسید غضنفر حسین، چیئرمین چارٹر انسپکشن اینڈ ایولیشن کمیٹی ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپو ت،ایچ ای سی سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل سمیت بیس اراکین نے اجلاس میں فزیکل اور آن لائن شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment