بدھ, 24 اپریل 2024


نویں اوردسویں جماعت کےسالانہ عملی امتحانات2021کےشیڈول کااعلان

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ(ریگولر) کے سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل)2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات سید محمد علی شائق نے بتایا کہ27جولائی سے 7 اگست 2021تک سالانہ عملی امتحانات لئے جائیں گے۔بورڈ سے الحاق شدہ اسکول دیئے گئے شیڈول کے مطابق سالانہ عملی امتحانات لے کر 3 دن کے اندر امتحانی کاپیاں، حاضری شیٹ، اصل ایوارڈلسٹ اور دیگر سامان بورڈ کے پریکٹیکل سیکشن میں لازمی جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 13جولائی سے پریکٹیکل کا سامان بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے صبح ساڑھے 9بجے سے شام4بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار کو صبح10بجے سے سہ پہر2بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان میٹرک بورڈ سے دی گئی تاریخوں میں مکمل ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے حاصل کر سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment