جمعرات, 21 نومبر 2024


داؤدیونیورسٹی :تعلیمی سال برائے2021-22میں داخلےکےلئےری ٹیسٹ منعقدکرانےکافیصلہ

کراچی:داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےتعلیمی سال برائے 2021-22ء میں داخلے کےلئےری ٹیسٹ منعقد کرانےکافیصلہ کیاہے۔

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی سال برائے 2021-22ء میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے ایک بار پھر ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے ٹیسٹ میں فیل امیدوار ، نتائج بہتر کرنے کے خواہشمند پاس طلباء اور نئے امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ‘ری ٹیسٹ ’ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15اکتوبر 2021ء ہے ۔

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایڈمیشن پورٹل پر پہلے سے رجسٹرڈ فیل اور بہتر نتائج کے خواہشمند امیدوار اپنے پورٹل اکاؤنٹ پر' ری ٹیسٹ' کا بٹن دبانے کے بعد 2ہزار

روپے فیس جمع کروا کر دوبارہ ٹیسٹ میں بیٹھ سکتے ہیں تاہم نئے امیدواروں کو یونیورسٹی کے ویب سائٹ admissions.duet.edu.pk پر آن لائن رجسٹریشن کے بعد ڈھائی ہزار روپے فیس جمع کروانا ہوگی۔

پری ایڈمیشن ٹیسٹ کمپیوٹر بیسڈ ہوگا جو این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد ہوگاجس کی تاریخ اور وقت سے متعلق ایڈمٹ کارڈ کےذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ ری ٹیسٹ بھی منفی مارکنگ کے تحت ہوگا اور 10غلط جوابات پر ایک نمبر مائنس کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی انجینئرنگ کے 8شعبوں ، آرکیٹیک ، بی ایس کمپیوٹر سائنس ، سائبر سیکورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ریاضی کے شعبوں میں مختص 735؍ نشستوں پر داخلے دے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment