جمعرات, 18 اپریل 2024


گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےتمام گروپس کے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کے فریش اور دوبارہ حصہ اول کے امتحانات دینے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے بروز منگل یکم فروری 2022 ء سے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس،ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل ایسے ریگولر (فریش) امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل یکم فروری سے بروز پیر 28 فروری 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل ایسے ریگولر امیدوار جوپہلے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات میں شریک ہوچکے ہیں لیکن دوبارہ حصہ اول کے امتحانات دینا چاہتے ہیں اپنے امتحانی فارم بروز منگل یکم فروری سے بروز پیر 14 فروری 2022ء تک 2100 روپے نارمل فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
پرائیویٹ کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز جمعرات 17 فروری 2022ء کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ایسے امیدوار جو مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارم جمع نہ کرواسکیں وہ بروز بدھ 16فروری سے 23فروری تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ بروز جمعرات 24فروری سے 3مارچ تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو امتحانی فارمز کی مکمل فہرست کی دو کاپیاں بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment