جمعہ, 22 نومبر 2024


قائم مقام وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدعراقی کوعہدےسےہٹانےکاحکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کوعہدےسےہٹانےکاحکم دےدیا

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر احمد قادری کی جانب سے قائم قام وائس چانسلر کو برطرف نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو ہٹانے کی ہدایت کی اور ایک ہفتے میں فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا انتباہ دیا۔

عدالت نے 26 جنوری 2022 کے بعد قائمقام کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والے پروفیسراحمدقادری نے بتایاکہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر خالد عراقی فیصلے کرتے رہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ وہ 10 سینئر ترین پروفیسرز کے نام وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجیں اور سب سے سینئر پروفیسر کو اس عہدے پر تعینات کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment