منگل, 16 اپریل 2024


جامعہ کراچی شعبہ تعلیم کےزیراہتمام سیمینارونمائش کل ہوگی

کراچی: جامعہ کراچی شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سیمینارونمائش 03 مارچ کو ہوگی ۔

شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار ونمائش بعنوان: ”سوشل ایکشن پروجیکٹ“ بروز جمعرات 03 مارچ2022 ء کو صبح 10:00 تادوپہر 2:00 بجے شعبہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر معروف بن رؤف کے مطابق مذکورہ سیمینار ونمائش کا مقصد طلبہ میں انٹرپرینیورشپ کے رجحان میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ ملازمت کے حصول کے کوشاں رہنے والوں میں شامل ہونے کے بجائے ملازمت دینے والوں میں شامل ہوسکیں۔

اگرچہ آج پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک اچھی علامت ہے، لیکن ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کے روایتی ملازمت کے ادارے اور طریقے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی سرکاری اور نجی ذریعہ معاش کے حصول میں ناکام ہو جاتی ہے۔ڈاکٹر معروف نے مزید کہا کہ اس صورت حال میں، ان کو اپنے، اپنے خاندانوں اور ان جیسے بہت سے لوگوں کے لیے روزگار کے ذریعہ کے طور پر انٹرپرینیورشپ کے ذریعے ایک باوقار ملازمت حاصل کرنے کے قابل بنانا بہت ضروری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment