ھفتہ, 09 نومبر 2024


28 اکتوبر سے اسکول صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟

لاہور : اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، 28 اکتوبر سے اسکول صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ایئرکوالٹی انڈیکس 150ہونے کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ لاہور میں 28 اکتوبرسے 31 جنوری تک اسکول صبح 8:45 سے پہلے شروع نہ کیے جائیں۔

 

اسمبلی کلاس رومز میں کروائی جائے اور آؤٹ ڈورسرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے کہا ہے کہ عوام اسموگ سے بچنے کے لیےلازمی طورپر ماسک اوردیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

31جنوری 2025 تک کے لیے لاہورمیں ہر قسم کی آتشبازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات شہریوں کواسموگ کےمنفی اثرات سے بچانےکیلئےہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment