اتوار, 16 فروری 2025


عالمی سائنسی سمپوزیم17فروری سےبین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں ہوگا

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے تحت نیچرل پروڈکٹ کیسٹری کے موضوع پر چار روزہ16ویںبین الاقوامی سمپوزیم کا آغاز پیر سے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ہوگا۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سمپوزیم کا افتتاح اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کریں گے، نیچرل پروڈکٹ کیسٹری اور دیگر ملحقہ علوم کے حوالے سے عالمی سطح پر معتبر سمجھا جانے والا یہ سمپوزیم ملکی اور غیر ملکی ماہرین کے بین العمل کے لئے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

ترجمان کے مطابق اس سمپوزیم میں ملکی و غیر ملکی سائنسدان اور محققین شرکت کریں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سمیت تقریب میں مہمانِ اعزازی شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین اورسمپوزیم کے آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف بھی اس تقریب سے خطاب کرینگے۔

ترجمان کے مطابق اس سمپوزیم سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کے درمیان مضبوط تحقیقی روابط اُستوار ہونگے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment