اتوار, 16 فروری 2025


سندھ کابینہ نےیونیورسٹیزاینڈبورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے سندھ میں یونیو رسٹیز اور بورڈ کے سربراہان سے متعلق قانون کے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جب کہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment