جمعہ, 22 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


انڈونیشیاء حکومت کا جامعہ کراچی کے ریسرچ طالبعلموں کیلئے بڑا اعلان

ایمز ٹی وی (کراچی) انڈونیشیاکے کونسل جنرل ھادی سنٹوسو نے کہا ہے کہ انکی حکومت بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طالب علموں کو سالانہ10 اسکالرشپ کا اجراء کرے گی، دونوں ممالک میں تحقیق کو مذیدفروغ دیاجائے گا، تحقیقی وسائنسی تعلیم و تربیت کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تحقیقی طالب علموں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائیگا۔ 

یہ بات انھوں نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی میں ایک اجلاس کے دوران کہی۔ اس موقع پر آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری کے ہمراہ سینئر پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان، ڈاکٹر سونیا صدیقی اور ڈاکٹر حنا صدیقی بھی موجود تھیں جبکہ انڈونیشیاکے نائب کونسل باسکورو نگروہو سمیت دوسرے اہلکار بھی موجود تھے۔

انڈونیشی کونسل جنرل نے کہا اس اسکالرشپ کا اجراء ہر سال کیا جائے گا جو اعلیٰ تعلیم سے وابستہ طلبہ و طالبات کے لیے ہوگی، جبکہ انڈونیشیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پاکستانی طالب علموں کی تعلیمی و تحقیقی تربیت بھی کی جائے گی، انھوں نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے تحت بالخصوص کیمیائی و حیاتیاتی علوم میں ہونے والی ترقی کو سراہا اور ان سائنسی میدانوں میں مسلم دنیا کی رہنمائی کرنے پر ادارے کی قیادت کو مبارکباد بھی پیش کی، انھوں نے کہا ہمارے ملک میں تعلیمی ادارے پاکستان میں بین الاقوامی مرکز جیسے اداروں سے سائنسی معاہدے کے خواہاں ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری نے کہا کہ ان کا ادارہ انڈونیشیا کے طالب علموں کو بین الاقوامی مرکز میں تمام تر علمی اور تحقیقی سہولیات فراہم کرے گا، انھوں نے وفد کو بتایا کہ ان کا ادارہ گزشتہ سالوں میں 10 سے زیادہ انڈونیشیا کے طالب علموں کو تحقیقی تربیت فراہم کرچکا ہے، انھوں نے کہا بین الاقوامی مرکز بھی انڈونیشیا کے طالب علموں کو10 اسکالرشپ کا اجراء کریگا، انھوں نے کہا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی انڈونیشیا کے نمایاں سائنسی ادارے انڈونیشین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسس (ایل آئی پی آئی) اور ایگریکلچر یونیورسٹی بوگور جیسے اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کرچکا ہے جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف سائنسی میدان میں تحقیقی تعلق قائم کرنا ہے بلکہ دونوں ممالک میں کیمیائی و حیاتیاتی علوم کو مذیدفروغ دینا بھی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment