جمعہ, 22 نومبر 2024


آزادانہ خارجہ پالیسی کیلئے ، پاکستان میں منصفانہ سیاسی سماجی اور عدالتی نظام قائم کرنا ہوگا

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی بنانا ہے تو منصفانہ سیاسی، سماجی اور عدالتی نظام قائم کرنا ہوگا ۔ چائنا کے وائس قونصل جنرل موں یان گنگ(Mu Youngeng) نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی پہاڑ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کے لئے انہیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ امید ہے دونوں ممالک مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے تاکہ کامیابی کی منازل تیزی سے طے کرسکیں۔

جامعہ اردو کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے تعاون سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر ہونے والی پہلی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے مزید کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے واقعے کے بعد کہا تھا کہ افغانستان کے بارڈر پر باڑ لگے گی لیکن14سال گزرنے کے باوجود ایسا نہ ہوسکا۔ماہرین معاشیات کے مطابق طاقتور ممالک غریب اور پسماندہ ملکوں کے سربراہان کو کرپٹ کردیتے ہیں تاکہ ان کو اپنی مرضی کے مطابق چلا سکیں۔

وائس قونصل جنرل موں یان گنگ نے مزید کہا کہ پاکستانی قومی جذبے اور حب الوطنی سے ہمکنار ہے۔ پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کررہا ہے۔ ہم ہر جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment