جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی کے طلبا کا ایسوسی ایٹ پروفیسر کے خلاف احتجاج!

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)جامعہ کراچی طلبا ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روزمشیر امور طلبہ کے عہدے پر فائزہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے خلاف ایڈمنسٹریشن بلاک پر مظاہرہ کیا۔اس موقع پر طلبہ نے مشیر امور طلبہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔طلبہ نے کہا کہ مشیر امور طلبا کا عہدہ کسی غیر جانبدار اور اہل استاد کے پاس ہونا چاہیے ۔ انتظامیہ نے ایک ہفتے میں نئے مشیر امور طلباکے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment