جمعہ, 22 نومبر 2024


جیکب آباد میں ا نسٹیٹیو ٹ آف میڈیکل سائنسز کا افتتاح !

ایمز ٹی وی(تعلیم)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ جمس کی صورت میں امریکی عوام کی جانب سے دیئے جانے والے تحفے پر ان کے مشکورہیں ۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ جمس کا دورہ کیاہے اس ادارے سے بڑا متاثر ہواہوں ایساجدید طبی ادارہ سندھ توکیا پورے پاکستان میں نہیں ہے۔ جمس امریکہ اورپاکستان کی دوستی کی بہترین مثال ہے یوایس ایڈ نے طبی آلات سے لیس ایک خوبصورت عمارت جیکب آباد کی عوام کو دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے خطاب میں کہاکہ جمس کی صورت میں ہم نے اپنا وعدہ پوراکردیاہے ۔ یہ اسپتال ہرسال 10لاکھ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا ۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یوایس ایڈ پاکستان میں جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کررہاہے اس سلسلے میں کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں توسیع اور ادویات ودیگر اشیاء ز خیرہ کرنے کے لیے گودام کی مرمت سمیت بے شمار منصوبوں پر کام کیاجارہاہے ۔ جیکب آباد میں ہی 3کروڑ60لا کھ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااس منصوبے کی تکمیل کے بعد علاقے کے ڈھائی لاکھ افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment