جمعہ, 22 نومبر 2024


متوازن غذا بہتر صحت کی ضمانت ہے !

ایمز ٹی وی (تعلیم ) فشارِ خون، گلوکوز ، مٹاپے پر قابو پانے سے زیابطیس کے مضر اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ یہ بات کالج آف فزیشن اور سرجن کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر تسنیم احسن نے پیر کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ”زیابطیس اور فشارخون میں غذا کا کردار“ کے موضوع پراپنے خطاب کے دوران کہی۔ پاکستان کی 12 فیصد آبادی زیابطیس کے مرض کا شکار ہے، فشارِ خون، زیابطیس اور خون میں غیر معمولی چربی (Dyslipidemia) جیسے نا پھیلنے والے امراض اس خطے میں وبائی صورت اختیار کرچکے ہیں، فشارِ خون، گلوکوز، موٹاپے پر قابو پانے سے زیابطیس کے مضر اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ موٹاپا دنیا میں اموات کا پانچواں سب سے بڑا سبب ہے۔ لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی اور ورچؤل ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہوا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment