جمعہ, 22 نومبر 2024


ملکی مسائل کا حل جدیدتعلیم میں پوشیدہ ہے، ایئر چیف مارشل!

ایمز ٹی وی(تعلیم)سرگودھین پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہ یار کے گیارویں یو م تاسیس کی تقریب راشد آباد کے گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔ اس پر وقار تقریب کے مہمان خصو صی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان تھے تقریب میں اسکول کے طلبہ کے علاوہ طلبہ کے والدین اور اسکول کے فاؤنڈرز نے شرکت کی۔ طلبہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات کراٹے ،جمناسٹک ،ملی نغمے اور لوک گیتوں کی دھنوں پر شاندار رقص نے حاضرین محفل کے دل جیت لئے۔ تقریب سے مہمان خاص پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کیلئے اور اداروں کی مضبوطی کےے لئے معیاری تعلیم کا ہونا اشد ضروری ہے پاک فضائیہ ملک میں بہتر تعلیم کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا بچہ مستقبل کا سرمایہ ہے۔ جنگیں تعلیم سے جیتی جا سکتی ہیں اور جہالت کا خاتمہ بھی تعلیم سے ممکن ہے ۔ ملک کے بڑھتے ہوئے مسائل کا حل بھی تعلیم میں پوشیدہ ہے پوری قوم کو چاہئے کہ مستقبل کے معماروں کو جدید تعلیم سے آرستہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment