جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی میں نظریہ پاکستان کے منافی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی!

ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کی جانب سے طلبہ کے لئے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے۔اس ضابطہ اخلاق میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ نظریہ پاکستان اور ملکی وقومی سا لمیت کے منافی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔ جامعہ میں تعلیم کے معیار کی بہتری،تعلیمی مواقع کی ترقی اور تعلیمی مسائل کے حل کو مقدم رکھنا ہوگا۔جامعہ کے انتظامی امور میں مداخلت ممنوع ہے۔ جامعہ کی اخلاقی فضاءکی پاکیزگی سب پر لازم ہے۔کسی بھی قسم کی غیر سماجی سرگرمیوں سے لازماً پر ہیز کیا جائے۔ جامعہ کے تقدس کا احترام سب پر لازم ہے۔ کلاس کے اندر اور باہر ایسی تمام حرکات سے اجتناب کیا جائے جو اس کے تقدس کو پامال کریں۔اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا احترام کیا جائے۔اساتذہ کے مشوروں کو فوقیت دی جائے اور ان کو اسی طرح مقدم جاناجائے جیساکہ اپنے بزرگوں اور والدین کے مشوروں کو سمجھا جاتا ہے۔ سیکیورٹی کے عملے سے تعاون کیا جائے تاکہ نظم وضبط قائم رکھا جاسکے اور جامعہ کی کلاس روم ، کوریڈور اور ڈپارٹمنٹ کی حدود میں سگریٹ نوشی،پان کا استعمال یا تھوکنا اور چھالیہ ودیگر ناپسندیدہ اشیاء ا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔جامعہ کی پراپرٹی بشمول ٹرانسپورٹ کی کسی طرح بھی خلاف ضابطہ استعمال ممنوع ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment