اتوار, 19 مئی 2024


پروفیسر افتخار اعظمی ،ایک عظیم نام !

ایمزٹی وی (تعلیم) ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں پروفیسر افتخار محمد اعظمی کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد ارشد پرنسپل ڈی جے کالج نے کی۔ اجلاس میں کالج پروفیسرز کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی عملے نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مقررین نے پروفیسر افتخار محمد اعظمی کو اساتذہ اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیمی، تدریسی اور انتظامی صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات کو کراچی تا خیبر تعلیمی اداروں اور علم دوست حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر محمد ارشد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پروفیسر افتخار اعظمی نہ صرف ڈی جے کالج کی پہچان تھے بلکہ سندھ پروفیسرز لیکچررز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان پروفیسرز ایسوسی ایشن میں ان کی بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر کامل زیدی نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیااور آخر میں پروفیسر حافظ حسن عامر نے دعائے مغفرت کرائی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment