ایمزٹی وی (تعلیم) فیصل آباد میں بھی آج تمام سرکاری اسکول اور بیشتر نجی اسکول چھ روز کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں. تاہم بڑے نجی تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھے گئے ہیں۔ حکومتی اعلان کے مطابق فیصل آباد میں بھی تمام سرکاری اسکول آج کھول دئیے گئے ہیں۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے فیصلے کے مطابق اکثر نجی اسکول بھی کھول دئیے گئے ہیں، تاہم اے اور اے پلس کیٹیگری کے نجی تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں۔ ان اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے والدین کو گذشتہ روز ہی ایس ایم ایس بھیج دیا گیا تھا کہ سوموار کو بھی اسکول بند رہیں گے۔ بچے علم کی جستجو لئے اسکولوں میں پہنچے اور تعلیم کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بچوں کو اسکول چھوڑنے آنے والے والدین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔