ھفتہ, 23 نومبر 2024


انٹربورڈ کراچی میں غیرقانونی تقرریوں اور ترقیوں پر رپورٹ طلب

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیر اعلیٰ ہاؤس نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں غیر قانونی تقرریوں اور ترقیوں کا نوٹس لے لیا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے افسر فاروق بگٹی کی جانب سے چیرمین بورڈ اختر غوری کو لکھے گئے خط میں ان سے اس حوالے سے رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف ریٹائرڈ افسر کو اہم عہدے پر تعینات کردیا گیا تھا دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ سکریٹری کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے رئیس احمد کو سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف ریسرچ افسر کی اسامی پر ایک سال کے لئے تعینات کیا گیا اور انھیں سرٹفیکٹس سکیشن کی اہم زمہ داریاں دی گئی ہیں۔ جب کہ سینیارٹی نظر انداز کر کے جونئر افسران کو سینئر اور سینئر افسران کو جونیئر بنادیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment