ھفتہ, 23 نومبر 2024


عالمی اسکالر کپ کا انعقاد!

ایمزٹی وی(ایجوکشن) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام’’ورلڈ اسکالر کپ‘‘مقابلے کاانعقادکیاگیا۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب(یو سی پی) کی میزبانی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دی ورلڈ اسکالر کپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے 12بڑے تعلیمی اداروں کے 200کے قریب طلبہ نے فن تقریر ، مضمون نویسی، کوئز اور اسکالر بال مقابلہ جات میں بھر پور حصہ لیا ۔افتتاحی تقریب میں یو سی پی کے پروریکٹر ڈاکٹر ظفراللہ، دی ورلڈ اسکالر کپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جیریمی چملی اور ڈائریکٹر جوزف نے خصوصی شرکت کی۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے تعلیمی اداروں میں امریکن گرائمر اسکول، بیکن ہائوس اسکول سسٹم، پنجاب گروپ آف کالجز، سٹی اسکول، لیکاس ، ریسورس اکیڈیمیہ، رولز میلینئم، اسکول آف انٹر نیشنل اسٹڈیز، ٹاپرز لائکالج، یو سی پی، نیشنل گرائمر اسکول اور اسکول آف کنٹمپریری اینڈ اسلامک لرننگ شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو سی پی کے پرو ریکٹر ڈاکٹر ظفر اللہ نے کہا کہ ورلڈ اسکالر کپ کے مقابلہ جات سے پاکستان کا نام روشن اور امیج بہتر ہوگا۔ہمارے ذہین طلبہ انٹرنیشنل مقابلوں میں جاکر اپنا لوہا منواسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یو سی پی میں چیف آرگنائزر عاطف شہزاد، پروفیسر طاہر اشفاق، پروفیسر حارثور عثمان منصور کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عالمی مقابلہ جات کو پاکستان میں لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ دی ورلڈ سکالر کپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جیریمی چملی نے کہا کہ بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔یو سی پی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے طلبہ کو ورلڈ فورم پر لانے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ ورلڈ سکالر کپ کی اختتامی تقریب آج دوپہر3بجے منعقد ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment