ایمزٹی وی(تعلیم) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی نے کہاہے کہ ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس آئی یو ٹی میں منعقدہ لیکچر سے خطاب کے دوران کیا۔ بھارت سے آئی مصنفہ ڈاکٹر نور ظہیر نے کہا کہ بھارت میں بچوں کو اسکول بھیجنے کا رجحان نہیں تھا جس کے لئے انہوں نے بہت کام کیا ہے جس کے بعد اب لوگوں میں آگہی آئی ہے لوگ اپنے بچوں کو اسکول بھیجتے ہیں جبکہ اب لوگ اتائیوں کے بجائے مستند ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر ادیب رضوی کے بارے میں 20سال سے سنا تھا تاہم اب ملاقات کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے ایس آئی یو ٹی ایک ایسا ادارہ ہے جہاں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ سیشن کی صدارت زہرہ نگاہ نے کی۔