ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلباءکے چوتھے روز مقابلہ ملی نغمہ کا انعقاد کیا گیاجس میں116اسکولوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا ۔پروگرام کی صدارت بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کی۔ ججزکے فرائض قمر جگجیت، ڈاکٹر فرح خان، تنویر جانی نے ادا کئے جبکہ کمپیئرنگ حبیب الرحمن کر رہے تھے ۔
اس موقع پر پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ ملی نغمے قومی جذبے کے آئینہ دار ہوتے ہیں اس لئے انہیں بار بار دہرانا حب الوطنی کی نوید بن جاتے ہیں۔ انہوں نے الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں موجود خوش آواز طلبہ اور طالبات کو سراہا اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ہفتہ طلبہ کے شاندار انتظامات پر بورڈ کے عملے کی تعریف کی۔ پروگرام میں اسکولوں کے اساتذہ کرام، والدین اوردیگر نے بھی شرکت کی۔
نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن محمد عاقب نذیر، گرین فلیگ پبلک اسکول ، دوسری پوزیشن لائبا علی ، کورنگی اکیڈمی جبکہ تیسری پوزیشن آمنہ شاہد، شمسی سوسائٹی ماڈل گرلز سیکنڈری اسکول نے حاصل کیں۔