ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاکستان کے موجودہ سیاسی اور سماجی حالات کے پیش نظر جامعات میں طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو جلابحشنے کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے تحت اسٹوڈنٹس ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات برائے 2016 ء کے موقع پر کیا۔
انتخابات رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، چیئر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن اورمصطفی حیدر کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق ایمن تاج برائے صدر،مارننگ پروگرام کے بلال ملک اور ایوننگ پروگرام کے فضیل جاوید برائے جنرل سیکریٹری،مارننگ پروگرام کی یمنٰی یحیٰ ،شیری اور ایوننگ پروگرام کے محمد عماش برائے جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔