ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


جامعہ کراچی میں بم کی اطلاع، اساتذہ اور طلبہ میں خوف و ہراس

ایمز ٹی وی (کراچی)شہرِ قائد کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں 3 بموں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس ہیلپ لائن 'مددگار 15' پر نامعلوم فون کال کے ذریعے یونیورسٹی کیمپس میں 3 بموں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی. بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر انتظامیہ کو یونیورسٹی خالی کروانے کے احکامات جاری کیے گئے، اچانک کلاسز ختم ہونے اور جامعہ سے باہر نکالے جانے پر اساتذہ اور طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا. یونیورسٹی میں بموں کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا جس نے تمام شعبہ جات اور دیگر مقامات کی سرچنگ شروع کردی. بعد ازاں ایس پی گلشن اقبال فرہاد احمد نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ کراچی کو کلیئر قرار دے دیا، جبکہ بم کی افواہ پھیلانے والے شخص کو گرفتار کیا جائے گا. دوسری جانب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں متعدد افراد سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی عمل متاثر نہیں ہوا جبکہ اس طلاع کے حوالے سے کسی کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا. واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کے حوالے سے پہلے بھی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں، جامعہ کی چار دیواری متعدد مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ اس کے داخلی دروازوں پر بھی سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں ہیں. جامعہ کراچی میں صبح کی شفٹ میں 27ہزار طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے. یاد رہے کہ گذشتہ ماہ خیبر پختونخوا میں چارسدہ کی باچاخان ہونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 21 طلبہ اور اساتذہ ہلاک ہوئے تھے جبکہ آپریشن کے دوران 4 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا. باچا خان یونیوسٹی پر حملے کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت اور بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment