جمعہ, 22 نومبر 2024


رسول اکرمؐ کی زندگی ہمارے لئے کامیابی کا ذریعہ ہوسکتی ہے، مقررین

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے کلیہ معارف اسلامیہ اور سیرت چیئرکے زیر اہتمام بعنوان ’’تخلیق اور جدت سیرت طیبہ کی روشنی میں‘ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پرامریکہ کے معروف اسلامی اسکا لر پروفیسرڈاکٹر عمر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں علوم وفنون کو شریعت کی روشنی میں حاصل کرکے فوائد حاصل کرنے چاہیئے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں مسلم اُمہ کودرپیش مسائل اور چیلنجز کامقابلہ حضور ؐ کی سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کئے بغیر ممکن نہیں ہے جس سے دیگر اقوام عالم استفادہ کررہی ہیں،ہمیں صداقت امانت اور ایفائے عہدکے وصف کو اپنی ذاتی زندگی میں شامل کرنا چاہیئے ۔حقوق العباد اور اسلامی تعلیمات سے معاشرے کو مہمیز کرنا ہوگا۔رسول اکرمؐ کی زندگی قرآن کریم کا عملی نمونہ تھی جو ہمارے لئے کامیابی کا ذریعہ ہوسکتی ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرنے کہا ہم اپنے محور اور مرکز سے گریزاں نظر آتے ہیں جس کے سببب زوال پذیر ہوئے ،سیرت طیبہ سے استفادہ اور اسلامی نظریہ حیات کو داخل زندگی کیا جائے ۔ماضی میں مسلمانوں نے علوم سے رشتہ استوار کیا جس کے نتیجے میں عروج پایا۔جب علم سے رشتہ منقطع ہوا تو تنزلی کی طرف گامزن ہوئے۔معاشی اور سماجی استحکام کے لئے ہمیں آپ ؐ کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔ معاشی اور سماجی استحکام کے لئے ہمیں آپ ؐ کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔ضرورت اس امرکی ہے کہ کہ ہم زبانی نہیں عملی طور پر سیرت طیبہ کو اپنائیں۔موجودہ دور میں جہاں معاشی مسائل اور معاشرتی انتشار نے امت مسلمہ کو چاروں طرف سے گھیراہواہے ایسے میں سیرت رسولﷺ کا مطالعہ ہی مسلمانوں کی بقاء کا واحد ذریعہ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment