ایمزٹی وی(تعلیم)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں کتابوں کی چھپائی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پہلے ایک ہی پارٹی کو تین کتابوں کی چھپائی کا ٹھیکہ دے کر فائدہ پہنچایا گیا اوراب اس سے ٹیکس بھی نہیں لیا جارہا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک ہی پرنٹر کو ایک ہی سائز کی کتابیں مختلف ریٹس پر چھپوانے کا آرڈردیا۔ یہ تمام کتابیں الگ الگ ریٹ پر ایک ہی پرنٹر کو دی گئیں اور تین کتابوں کی مختلف ریٹس پر چھپوائی کا ٹھیکہ دے کر حکومت کو تین کروڑ چھیاسی لاکھ روپے نقصان پہنچایا گیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی پرنٹر پر نوازشات جاری رہیں سیلز ٹیکس دینے کی باری آئی تو پرنٹر پر پھر بھرپور مہربانیاں کی گئیں اور پرنٹر کو تین کروڑ 76لاکھ روپے کا سیلز ٹیکس بھی چھوڑ دیا اس طرح ملکی خزانے کو مجموعی طور پر سات کروڑ باسٹھ لاکھ کا چونا لگا دیا گیا