جمعہ, 22 نومبر 2024


پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل کے خلاف وکلاء تیسرے روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) وکلاء کے علالتوں میں پیش نہ ہونے پر تمام مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے

میں قتل ہونے والے پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل کے خلاف وکلاء تیسرے روز بھی عدالتوں سے بائیکاٹ پر ہیں ۔

وکلاء کے علالتوں میں پیش نہ ہونے پر تمام مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے ،جسکی وجہ سے سائلین تیسرے روبھی مشکلات سے دوچار ہیں ، تمام عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں اور یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔

بلوچستان کی وکلاء تنظمیوں کی جانب سے تین روز کے بائیکاٹ اور سوگ کا اعلان کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو نامعلوم افراد نے 8 جون کو گھر سے کالج جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment